والد کی حمایت پر سابق مصری آرمی چیف سامی عنان کے بیٹے کو کام سے روک دیا گیا
قاہرہ(این این آئی)مصر کی میری ٹائم ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے سابق آرمی چیف جنرل سامی عنان کے بیٹے سمیر سامی عنان کو اپنے والد کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے اور حکومت پر تنقید کی پاداش میں کام سے روک دیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ان پر سماجی رابطے کی ویب سائیٹ فیس بک پر بعض نا مناسب آراء پر مبنی پوسٹ شائع کرنے کا الزام ہے۔