سعودی عرب: 5 منزلہ عمارت میں آتشزدگی‘ ایک شخص ہلاک‘ 12 زخمی
جدہ (نوائے وقت رپورٹ) سعودی عرب کے صنعتی شہر جدہ کی رہائشی عمارت میں آتشزدگی سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ عرب میڈیا کے مطابق آگ قویزہ کے علاقے میں واقع 5 منزلہ عمارت کی پہلی منزل میں لگی۔ دم گھٹنے سے آٹھ افراد سمیت 12 افراد زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔