ہر کوئی آصف زرداری کی سیاسی بصیرت کا معترف ہے: مہرین انور
لاہور (لیڈی رپورٹر) سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے جلسہ سے ثابت ہوگیا کہ لاہور آج بھی پیپلزپارٹی کا قلعہ ہے، عوام پیپلزپارٹی کے ساتھ ہیں، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے عملی اقدامات کئے ہیں۔ آصف علی زرداری مستند سیاست دان ہیں اور ہر کوئی ان کی سیاسی بصیر ت کا معترف ہے۔
ان کی سیاسی بصیرت کی جھلک سینٹ کے انتخاب میں نظر آئے گی، چیرمین سینٹ پیپلزپارٹی کا ہوگا اور عام انتخاب کے بعد وزیر اعظم بھی ہمارا ہوگا۔