امریکہ مخاصمانہ سوچ ترک کرتے ہوئے ایٹمی تخفیف اسلحہ پر ذمہ داریاں نبھائے: چین
بیجنگ(آئی این پی)امریکہ مخاصمانہ سوچ سے باہر نکلے، ایٹمی ترک اسلحہ پر اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرے، بیجنگ عالمی سطح پر امن کا داعی ہے، ایٹمی عدم پھیلائو پر چین نے ہمیشہ صبرو تحمل سے کام لیا ہے۔ چینی وزارت دفاع کے ترجمان رین گائو چیانگ نے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اپنی مخاصمانہ سوچ کو تبدیل کرتے ہوئے ایٹمی ترک اسلحہ پر اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے انہیں پورا کرے۔ ترجمان نے کہا کہ بیجنگ نے ایٹمی ہتھیاروں کے پھیلاؤ کے تعلق سے ہمیشہ صبر و تحمل سے کام لیا ہے اور اس نے قومی سلامتی کی ضرورت کے مطابق اپنی ایٹمی قوت کو سب سے نچلی سطح تک ہی محدود رکھا ہے۔