آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی میں عقیدہ ختم نبوت کے حوالے سے بل کی منظوری تاریخ ساز اقدام ہے: متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی
لاہور (خصوصی نامہ نگار)متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان نے آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کی قرارداد کو بل کی شکل میں منظور کرنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے حکومت آزاد کشمیر اور اراکین اسمبلی کو مبارکباد پیش کی ہے۔مجلس احراراسلام کے امیر سید عطاء المہیمن بخاری ،حافظ عاکف سعید ، مولانا زاہدالراشدی، پیر اعجاز ہاشمی، خالد متین‘ ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ‘ مولانا محمد الیاس چنیوٹی ، مولانا عبدالرئوف فاروقی، علامہ زبیر احمد ظہیر، راناشفیق خان پسروری ، قاری محمد زوار بہادر اور سردار محمد خان لغاری اور دیگر رہنمائوں نے بل پیش کرنے اور پھر منظورہونے کو آزاد کشمیر اسمبلی کا تاریخ ساز فیصلہ قراردیا ہے۔