پرانی انارکلی کے علاقے میں سی آئی اے سنٹر کی تعمیر کے خلاف تحریک انصاف و اہل علاقہ کا احتجاج
لاہور (خصوصی نامہ نگا) تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی قیادت میں پرانی انارکلی چوک میں پر سی آئی اے سنٹر کی تعمیر کیخلاف اہل علاقہ نے احتجاج کیا مظاہرین نے سی آئی اے سنٹر نامنظو کے نعرے لگائے مکینوں نے سی آئی اے سنٹر یہاں سے کسی دوسری جگہ منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ رہائشی علاقے میں حساس بلڈنگ بناکر یہاں کی رہائشیوں کی زندگیاں دائو پرلگائی جا رہی ہے پہلے ہی رہائشی شدید اذیت کا شکار ہے رہائشیوں کے بار بار احتجاج کرنے پر حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی آئی جی آفس کے اطراف میں پہلے ہی سڑکیں بند ہے سی آئی اے سنٹر کو کم آبادی والی جگہ منتقل کیا جائے سی آئی اے سنٹر کی بجائے علاقہ میں سپورٹس کمپلکس بنایا جائے۔