حکمران ٹولے کا فوکس صرف میگا پراجیکٹس کی آڑ میں کرپشن کرنا ہے:مخدوم سید احمد
لاہور(خبر نگار) پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود نے کہا کہ تبدیلی کی ہوا چلنا شروع ہوگئی ہے موچی گیٹ لاہور کے کامیاب جلسہ عام اور آصف علی زرداری کے تاریخی خطاب نے آئیندہ سیاست کا پس منظر تبدیل کرکے رکھ دیا ہے جو لاہور ہی نہیں پورئے پنجاب پر اثر انداز ہوگا اس موقع پر عبدالقادرشاہین خواجہ رضوان عالم راوساجد نسیم لابر نواب افتخار سردار فرید میرانی ارشادسرویا شاہ محمد اور رمضان بھلر سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے اجلاس میں کہا گیا کہ حکمران ٹولے کا صرف میگا پراجیکٹس کی آڑ میں آج بھی کیک بیک بنانے پر زور ہے۔