نااہلی کے باوجود ملکی سیاست کا محور نوازشریف ہیں: پرویز ملک
لاہور(خصوصی رپورٹر)مسلم لیگ(ن)لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے آصف علی زردار ی بھی عمران نیازی کی طر ح یہ سمجھتے ہیں کہ نواز شریف کو گالی دینے سے شاید وہ عوامی سطح پر اپنا امیج بہتر کر لیں گے اور لوگ انہیں ووٹ دے دیں گے۔ ایسا نہیں ہوگاَآصف علی زرداری کا حشر 2013ء کے الیکشن سے بھی بدتر ہوگا، گالی سے ن لیگ کی مقبولیت میں اضافہ ہوگا، اب زرداری نیازی ملکر رو ئیں گے،حاصل کچھ نہیں ہوگا جیسے جیسے شیر آگے بڑہیگا ان کا رونا تیز ہو گا،ن لیگ کے ترقیاتی کاموں کے خوف سے مخالفین کے اتحاد بن اور ٹوٹ رہے ہیں، نااہلی کے باوجود بھی ملکی سیاست نواز شریف کے گرد گھوم رہی ہے، ان کی مخالفت میں اتحاد بن اور ٹوٹ رہے ہیں۔