جنرل ہسپتال میں جلدی امراض کے حوالے سے آگاہی سیمینار
لاہور(کامرس رپورٹر )جلد کے امراض کے متعلق جنرل ہسپتال کے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز میں پری ایلومینائی سائینٹیفک سمپوزیم کا انعقاد ہوا جس میں جلدی امراض کی علامات ، حفاظتی تدابیر اور اس مرض کے علاج کے بارے میں ڈاکٹر سعدیہ صدیقی سمیت دیگر طبی ماہرین نے تفصیلی آگاہی دی۔اس موقع پر پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسرڈاکٹر غیاث النبی طیب نے کہا کہ کسی بھی مریض میں جلد کی امراض کے کئی ایک اسباب ہو سکتے ہیں اور خاص طور پر جگر اور نظام انہضام کی خرا بی جلدی بیماریوں کا باعث بن سکتی ہے اس لیے ہمیں پیٹ کے معاملات کو سنجیدگی سے لینا چاہیے۔