اشرافیہ کا شاہانہ طرز زندگی غریب عوام کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے: میاں مقصود
لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد نے کہاہے کہ میڈیا رپورٹ کے مطابق دبئی میں 7 ہزار سے زائد پاکستانیوں کی منی لانڈرنگ کے ذریعے 100 ارب روپے کی جائیدادیں تشویش ناک اور حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کا منہ بولتاثبوت ہے۔ اشرافیہ کا شاہانہ طرز زندگی غریب عوام کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے۔