عقیدہ ختم نبوت مسلمانوں کے ایمان کا حصہ ہے: مولانا عبدالنعیم
لاہور (خصوصی نامہ نگار) ختم نبوت کا عقیدہ مسلمانوں کے ایمان کا ایک اہم حصہ ہے اور یہ مسئلہ ہر دور میں انتہائی اہمیت کا حامل رہا ہے جب بھی اسلام دشمن عناصر نے اس بنیادی عقیدے پرحملہ آور ہونیکی کوشش کی عاشقان مصطفی ﷺ نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر کے اسکا تحفظ کیا۔ ان خیالات کا اظہار عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ضلع لاہور کے مولانا عبدالنعیم و دیگر نے جامع مسجد فاطمہ رائے ونڈروڈ میں ختم نبوت کنونش سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔