تحریک لبیک یا رسول اللہؐ نے 2018ء کے انتخابات کیلئے کمپین تیز کردی
لاہور (خصوصی نامہ نگار)تحریک لبیک یا رسول اللہؐ نے این اے 124، پی پی 145اور پی پی146میں 2018کے انتخابات کیلئے الیکشن کمپین تیز کر دی ۔ اس سلسلہ میں تحریک لبیک یارسول اللہؐ کے چیئر مین اور این اے 124سے قومی اسمبلی کے امیدوار ڈاکٹر اشرف آصف جلالی نے مجاہد آباد مغلپورہ میں دفاتر کے افتتاح کیلئے دورہ کیا اس موقع پر علما و عمائدین نے تحریک لبیک یارسول اللہؐ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ڈاکٹر جلالی نے کہا کہ افسوس کہ آج لفظ سیاست کا تقدس پامال کیا جارہا ہے۔ اپنے اقتدار کیلئے خارزار سیاست میں نہیں اترے بلکہ نظام مصطفیٰؐ کو اقتدار میں لانے کیلئے اس وادی آزمائش و امتحان میں قدم رکھا ہے۔