وزیراعلیٰ کی آمد پر فول پروف سکیورٹی کیلئے سی پی او کا مختلف ہسپتالوں کا دورہ
ملتان (خبر نگار خصوصی) سی پی او سرفراز احمد فلکی نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی آج ملتان آمد کے موقع پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے ہسپتالوں کا دورہ کیا وہ گزشتہ روز برن یونٹ‘ شہباز شریف ہسپتال چلڈرن ہسپتال کڈنی سنٹر گئے وہاں پر سکیورٹی کی صورتحال چیک کی سی سی ٹی وی کیمروں کو چیک کیا گیا خراب کیمروں کو فوری طور پر ٹھیک کرنے کے ساتھ ساتھ داخلی و خارجی راستوں کی سکیورٹی کو بھی یقینی بنانے کا حکم دیا ان ہسپتالوں کے ارد گرد سرچ آپریشن کرنے کے ساتھ ہسپتالوں میں کام کرنے والے ملازمین کی تصدیق کرنے کا بھی حکم دیا ایس پی کینٹ ڈاکٹر فہد ڈی ایس پی ممتاز آباد عبدالرحیم لغاری بھی ان کے ہمراہ تھے۔