ایم کیو ایم خود دھڑوں میں بٹ گئی عوام کی کیا خدمت کریگی، وزیراعلی سندھ
خیرپور(آئی این پی ) وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم میں اتحاد قائم ہونے سے پہلے ہی اختلاف پیدا ہوگئے، ایم کیو ایم خود دھڑوں میں بٹ گئی وہ عوام کی خدمت کیا کرے گی، منگل کو خیرپور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ایم کیو ایم میں اتحاد قائم ہونے سے پہلے ہی اختلاف پیدا ہوگئے جب کہ اس کا پاک سرزمین پارٹی سے صرف 8 گھنٹے کے لیے الحاق ہوا تھا۔انہوں نے کہا کہ اس وقت امن و امان کی صورتحال سب سے زیادہ سندھ میں ہے اور کراچی کے امن سے کسی کو کھیلنے نہیں دیں گے ۔نقیب اللہ قتل سے متعلق سوال پر وزیراعلی سندھ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کسی بھی ملزم کا ساتھ نہیں دیتی را انوار پر ضرور مقدمہ چلایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ را ئو انواز اس وقت ایک ملزم ہے اور اگر وہ بے قصور ہیں تو خود کو عدالت میں پیش کرکے بے قصور ثابت کریں۔