ایک دو نہیں 100 بار سے زائد جنسی ہراساں کیا گیا: ہالی وڈ اداکارہ نتالی پورٹ کا انکشاف
نیویارک (آن لائن) ہالی ووڈ پروڈیوسر ہاروے ونسٹن پر جنسی ہراسگی کے متعدد الزامات عائد ہونے کے بعد بڑی بڑی اداکارائوں کی طرف سے جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کے انکشافات سامنے آ رہے ہیں۔ ہالی ووڈ کی صف اول کی اداکارہ نتالی پورٹ مین بھی اس فہرست میں شامل ہو گئی ہیں۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق نتالی نے پورٹر میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’’مجھے اپنے کیریئر کے دوران ایک یا دو بار نہیں بلکہ 100سے زائد بار جنسی طور پر ہراسگی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ خواتین کو ہراساں کیا جانا ہالی ووڈ میں روز کا کام ہے‘‘۔ ’’ایک بار میں ایک معروف پروڈیوسر کے ساتھ اس کے نجی جہاز پر سفر کر رہی تھی۔ جہاز میں صرف ہم دونوں سوار تھے لیکن وہاں سونے کے لیے صرف ایک بیڈ لگایا گیا تھا۔ میں سمجھ گئی کہ ایک بیڈ لگانے سے پروڈیوسر کی کیا منشاء ہے۔ میں نے اسے صاف طور پر کہہ دیا کہ اس چیز پر میں بے سکونی محسوس کر رہی ہوں۔ میرے یہ بات کہنے کے بعد اسے زبانی طور پر مجھے کوئی بھی ایسی بات کہنے کی جرات نہیں ہوئی اور میں اس سفر میں محفوظ رہی۔