واشنگٹن نے امداد معطل کی، زیر التوا ادائیگیاں نہیں روک سکتا، اعتماد کی بحالی کے لئے کوشش جاری ہے: سفارتی ذرائع
اسلام آباد (شفقت علی، دی نیشن رپورٹ) وزارت خارجہ کے سینئر عہدیداروں نے بتایا کہ امریکہ سے واجب الادا اربوں ڈالر حاصل کرنے کیلئے درخواست کریں گے۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے دونوں ممالک کے درمیان اعتماد کی بحالی کے لئے کوشش جاری ہے۔ بڑی مدت سے واجب الادا اربوں ڈالر جاری کرانے کے لئے امریکہ سے درخواست کی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ واجب الادا ڈالروں کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔ امریکہ نے امداد معطل کی ہے۔ واجب الادا ڈالروں کی ادائیگی معطل نہیں کر سکتا۔ زیر التوا ادائیگیوں کی وصولی ہمارا حق ہے۔ اس حوالے سے متعلقہ محکمے تفصیل سے کام کر رہے ہیں۔ ٹوٹل رقم کا تخمینہ لگا کر امریکہ کو ادائیگی کے لئے درخواست بھیجی جائے گی۔