ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں شہری نقدی، زیورات اور قیمتی اشیاء سے ہاتھ دھو بیٹھے
راولپنڈی ۔اسلام آبا د(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ڈکیتی ، چوری کی وارداتوں میں شہری لٹ گئے تھانہ وارث خان کو محمد عدنان نے بتایا کہ دو موٹر سائیکل سوار ڈاکو محلہ سلطان پورہ میں مدعی کی فرنیچر کی دکان میں داخل ہوئے اور گن پوائنٹ پر98 ہزار روپے کی نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے تھانہ پیرودھائی کو نواز خان نے بتایا کہ مین روڈ پر میرا125 اپلائیڈ فار موٹر سائیکل چوری ہوگیا تھانہ بنی کو محمد کاشف علی نے بتایا کہ نیشنل مارکیٹ سے میرا موٹر سائیکل نمبرRIK - 8400 چوری ہوگیا تھانہ وارث خان کو محمد سجاد نے بتایا کہ کوری روڈ پر میری فوم کی دکان میں دو ڈاکو داخل ہوئے اسلحہ کی نوک پر دکان سے 15 ہزار روپے کی نقدی اور تین موبائل فون چھین کر لے گئے تھانہ نیو ٹائون کو آغا وزیر علی نے بتایا کہ کمرشل مارکیٹ سے میری مہران کار نمبرIDN - 9289 چوری ہوگئی تھانہ وارث خان کو قربان علی نے بتایا کہ چاہ سلطان میں تین ڈاکو میری دکان سے ایک لاکھ63 ہزار روپے کی نقدی اور دو موبائل فون چھین کر لے گئے تھانہ نیو ٹائون کو علی طاہر نے بتایا کہ نیو کٹاریاں میں میرا125 موٹر سائیکل نمبرASL - 005 چوری ہوگیا تھانہ آر اے بازار کو ذیشان فرید خان نے بتایا کہ مرزا سٹریٹ ٹنچ بھاٹہ سے میرا125 موٹر سائیکل نمبرRIO - 2117 چوری ہوگیاتھانہ کراچی کمپنی کومہتاب حسین نے بتایا کہ سیکٹر جی نائن ٹو میں میرے گھر سے نقدی ، طلائی زیورات ، موبائل فون اور کپڑے چوری ہوگئے تھانہ نون کو زاہد وسیم نے بتایا کہ سیکٹرI - 14/3 میں میرے دفتر میں تین ڈاکو داخل ہوئے اورنقدی، لیپ ٹاپ اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے تھانہ کراچی کمپنی ناصر بخش نے بتایا کہ سیکٹر جی ایٹ ون میں میرا70 موٹر سائیکل نمبرGT - 427 چوری ہوگیا ۔