ڈپٹی کمشنر لاہور کا یونین کونسل 195کا دورہ، 100افراد میں پولٹری یونٹس تقسیم کئے
لاہور(خبر نگار)ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد کی ہدایت پر تین سکولوں میں اضافی واش رومز کی تعمیر جاری ہے۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول نولاں دی جلار میں دو واش رومز تعمیر کئے جا رہے ہیں۔ دریں اثناء ڈپٹی کمشنر نے یونین کونسل 195ہیئر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر طلحہ برکی اور ڈی او لائیو سٹاک بھی ڈی سی لاہور کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے کہاکہ یونین کونسل 195کے 100افراد میں پولٹری یونٹس کو تقسیم کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ لائیو سٹاک آئندہ آنے والے دنوں میں بطخیں بھی تقسیم کرے گا۔ بعد ازاں انہوں نے بنیادی مرکز صحت ہئیر کا دورہ کیا۔ سٹاف کی حاضری اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا بعدازاں سمیر احمد سیدکی ہدایت پر اے سی شالیمار نے اینٹوں کے بھٹہ پر چھاپہ مارا۔اس موقع پر لیبر ڈیپارٹمنٹ اورپولیس کے افسران بھی اُن کے ہمراہ تھے۔چیکنگ کے دوران بھٹہ پر ایک بچے کو کام کرتے ہوئے برآمد کرلیا گیا ۔ منشی کرامت کو حراست میں لے کرمنشی اور بھٹہ مالک کے خلاف مقدمہ بھی درج کروا دیا گیا ہے ۔ڈپٹی کمشنرکی زیر صدارت لاہور کے تھیٹرز کے حوالے سے ایک اجلاس ہوا۔اجلاس میںایس پی سیکورٹی،اے ڈی سی آر اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ا جلاس میں تھیٹرز کی انتظامیہ اور مالکان نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر ڈی سی لاہور سمیراحمد سید نے کہا اسٹیج ڈراموں میں غیر مہذب گانوں،زومعنی باتوں اور غیر مہذب ڈریس کی ہرگز اجازات نہیں دی جاسکتی۔انہوں نے کہا کہ سکرپٹ سے ہٹ کر ڈرامہ پیش نہ کیا جائے