آئی جی پٹرولنگ نے دو نئی پوسٹوں کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا
لاہو ر(نامہ نگار)ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ امجد جاوید سلیمی نے دو نئی پوسٹوں کی تعمیر کا افتتاح کیا۔ تفصیلات کے مطابق پٹرولنگ پوسٹ جھبراں شیخوپورہ اور پٹرولنگ پوسٹ پل جھریاںحافظ آباد کی تعمیر کا سنگِ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر ڈی آئی جی پٹرولنگ غلام محمود ڈوگر،ایس پی گوجرانوالہ ریجن شجاعت علی رانا، ایس پی پٹرولنگ ہیڈکواٹرز شازیہ سرور ، ڈی پی او شیخوپورہ سرفراز ورک ، ڈی پی او حافظ آباد ڈاکٹر غیاث گل سمیت دیگر پولیس افسران ، عوامی نمائندے اور مقامی افراد کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ ایڈیشنل آئی جی امجد جاوید سلیمی نے دونوں مقامات پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پٹرولنگ پوسٹ 35کلومیٹر کے علاقے میں گشت کرتی ہے۔