توہین عدالت کی درخواست، ڈی جی ماحولیات 8 مارچ کو ہائیکورٹ طلب کر لیا
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنے پر ڈی جی ماحولیات کو توہین عدالت کی درخواست پر 8 مارچ کو طلب کر لیا۔ جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے خورشید عالم اور دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی جس میں عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے کی نشاندہی کی گئی۔ درخواست گزاروں کے مطابق عدالت نے سی آئی اے سنٹر کی تعمیر کو ماحولیاتی سروے سے مشروط قرار دیا۔
اور ہدایت کی کہ سنیٹر کی تعمیر سے پہلے سروے کیا جائے لیکن عدالتی احکامات سے روگردانی کی گئی ہے۔