ملازمین کنٹو نمنٹ بورڈ کامرہ کیساتھ ناانصافی نہیں ہونے دیں گے ،ملک امین اسلم
حضرو (06فروری نمائندہ نوائے وقت )پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و ممبر کور کمیٹی ملک امین اسلم خان نے کنٹو نمنٹ بورڈ کامرہ سے نکالے گئے 63 متا ثرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کنٹو نمنٹ بورڈ کامرہ کے نوکری سے فارغ کیے جانے والوں کے ساتھ ناانصافی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے اور انہیں اپنے تعاون کی یقین دلاتا ہوں اور انہوں نے کہا کہ آپ لوگوں کا یہ حق ہے کہ آپ لوگوں نے 10,12سال سے کینٹ بورڈ کامرہ کی کچی نوکری کی ہے تو کنٹو نمنٹ بورڈ کامرہ کی ریگولر نوکری پر بھی آپ ہی لوگوں کا حق ہے اگر کنٹو نمنٹ بورڈ کامرہ نے آپ لوگوں کو نوکری سے فارغ کرکے کشمیر،سرگودھا ودیگر علاقوں سے نئی بھرتی کی تو سرا سر زیادتی کی ہے اس حوالے سے کینٹ بورڈ انتظامیہ سے بات چیت کرونگا اگر آپ لوگوں کو اپنا حق نہ دیا گیا تو انشاء اللہ آپ لو گوں کے خاطر سپریم کورٹ بھی جائیں گے، اس موقع پر ممبر کنٹو نمنٹ بورڈ کامرہ فرخ سیر،ملک اعجاز،ملک ثمر عباس،ملک افراز دیگر لوگ بھی موجود تھے۔