پبلک ٹرانسپورٹ سے غیر قانونی ٹیپ ریکارڈر،پردے اتارنے کا آغاز
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے پبلک سروس بالخصوص خواتین ملازمین اور طالبات کی شفٹیں لے کر جانے والی گاڑیوں میں لگے غیر قانونی ٹیپ ریکارڈر،پردے، غیر نمونہ نمبر پلیٹیں، ایل سی ڈیز اور پریشر ہارن اتارنے کیلئے کریک ڈائون شروع کردیا منگل کو اس ضمن میں 3ایل سی ڈیز، 7ٹیپ ریکارڈر،70غیر نمونہ پلیٹیں،16پردے اور4پریشرہارن اتارے گئے جبکہ تمام گاڑیوں کے چالان بھی کردئے گئے چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی یوسف علی شاہد نے بتایاکہ یہ قانونی کارروائی پبلک سروس گاڑیوں کے خلاف عمل میں لائی گئی اور ان میں موجود غیر قانونی ٹیپ ریکارڈرز ، ایل سی ڈیز،پریشرہارن، غیر نمونہ نمبرپلیٹس اور پردے اتار لئے گئے ہیں انہوںنے کہا کہ پبلک سروس گاڑیوں کے ڈرائیوروں اور مالکان ٹریفک قوانین کی پابندی کریں گاڑی میں غیر قانونی الیکٹرانک اشیاء انسٹال نہ کروائیں پریشر ہارن اور پردوں کا استعمال ترک کردیں اور نمونہ کے مطابق نمبر پلیٹیں لگوائیں خلاف ورزی پر مزید کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔