لا ڑکا نہ :مختلف واقعات میں ایک شخص ہلا ک ‘2زخمی
لا ڑکانہ ( نا مہ نگا ر )مختلف واقعات و حا دثات میں ایک نوجوان ہلا ک اور بچی سمیت 2افراد زخمی ہوگئے لاڑکانہ کے جناح باغ چوک کے قریب تیز رفتار موٹرسائیکل کھڑے ہوئے ڈاٹسن سے ٹکراگئی جس سے علی آباد محلہ کا رہائشی 18 سالہ غلام شبیر کلہوڑو شدید زخمی ہوگیا جسے آسپاس کے لوگوں نے زخمی حالت میں چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا جہاں زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے نوجوان نے دم توڑگیا۔ انڈس ہائی وے پر موٹرسائیکل میں چادر آنے کے باعث موٹرسلپ ہوئی جس کے نتیجے میں 32 سالہ عمر ماچھی شدید زخمی ہوگیا جسے ان کے بھائی نے زخمی حالت میں چانڈکا ہسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا جہاں نوجوان کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ وگن روڈ کراس کرتے ہوئے تیز رفتار موٹرسائیکل کی ٹکر سے 6 سالہ بچی ثانیہ جتوئی روڈ پر گر کر زخمی ہو گئی جبکہ حادثے کے بعد موٹرسائیکل سوار فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
حادثات