1500روپے کے قومی انعامی بانڈز کی قر عہ اندازی15 فروری کو ہو گی
لاہور(اے پی پی )1500روپے کے قومی انعامی بانڈز کی قر عہ اندازی15 فروری ( جمعرات) کو ہو گی جس کاپہلا انعام 30 لاکھ روپے کا ایک انعام، دوسرا انعام10 لاکھ روپے کے3 اورتیسرا انعام 18500 روپے کے1696 انعامات ہو ں گے۔ سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز حکومت پاکستان کے زیراہتمام100روپے کے قومی انعامی بانڈز کی قر عہ اندازی بھی 15 فروری کو ہی ہو گی جس کاپہلا انعام 7لاکھ روپے کا ایک انعام،دوسرا انعام 2 لاکھ روپے کے3 انعامات جبکہ تیسرا انعام1000کے1199 انعامات ہو نگے۔