دھرنوں، گالی گلوچ کی سیاست ملک و قوم کیلئے نیک شگون نہیں: اختر اقبال ڈار
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف نظریاتی کے چیئرمین اختر اقبال ڈار نے آصف علی زرداری کی لاہور میں تقریر ’’نواز شریف ناسور درندہ ہے‘‘ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ گندی سوچ گندی شہرت اور گندے کریکٹر والے نے اپنی زبان بھی گندی کرلی ہے پاکستان کی سیاست میں آصف علی زرداری کو دھیمے مزاج والا اور 10 پرسنٹ کہا جاتا تھا۔ آج زرداری نے گالی گلوچ کی سیاست کرکے عمران خان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ایک گھٹیا فعل کے مرتکب ہوئے ہیں۔ پاکستان کی سیاست میں بلا جواز دھرنوں اور گالی گلوچ کی سیاست کا بیج عمران خان نے بویا ہے جو اب ایک توانا درخت بن کر پاکستان کے استحکام کے لیے زہر قاتل بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیڈر رول ماڈل اور قابل تقلید رہنمائی کرنے والا ہوتا ہے مگر موجودہ صورتحال میں آج کے سیاستدان غلط زبان سے ہوکر غلط سیاست کرتے ہوئے راہزنی کے مرتکب ہو رہے ہیں جبکہ نوجوان نسل اور ملک قوم کے لیے نیک شگون نہ ہے۔