رانا ثناء کو حمید سیالوی سے ملاقات کراکے تحفظات دور کرائے، نظام سیالوی
ساہیوال /سرگودھا (نامہ نگار) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری صاحبزادہ غلام نظام الدین سیالوی نے کہا کہ میں نے ہمیشہ بزرگوں کی عزت کی، انکے ہر فیصلہ کو تسلیم کیا، آئندہ بھی بزرگوں کا احترام و ادب جاری رہیگا۔ ختم نبوت کے معاملہ پر سب سے پہلے استعفیٰ دیا، وزیراعلیٰ شہباز شریف سیال شریف آئے، خواجہ حمیدالدین سیالوی سے ملاقات کر کے انکے تحفظات دور کرنے کی یقین دیہانی کرائی۔ میں نے خواجہ حمیدالدین سیالوی کی اجازت سے دیگر ممبران کمیٹی کے ساتھ رانا ثناء اللہ سے وضاحت لی۔ دوسری جانب کنوینئر علماء کمیٹی سیال شریف شمس الرحمن مشہدی نے کہا ہے کہ رانا ثناء کی وضاحت کی نہ کوئی اخلاقی حیثیت ہے اور نہ ہی شرعی۔ انہوں نے ویڈیو پیغام میں حکومتی کمیٹی کے اجلاس کو بوگس قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کمیٹی کے اجلاس میں کنوینئر سمیت دیگر ممبران بھی غیر حاضر تھے۔ رانا ثناء اللہ نے شرعی توبہ کے تقاضے پورے نہیں کئے۔
نظام سیالوی