سردی کی شدت‘ ٹریک ٹوٹ گیا‘ ہزارہ ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی
ملتان (نمائندہ خصوصی) سردی کی شدت کے باعث ملتان اور شیر شاہ کے درمیان ریلوے لائن ٹوٹ گئی واقعہ گزشتہ صبح 9 بجے کے قریب اس وقت پیش آیا جب کراچی جانے والی ہزارہ ایکسپریس ملتان اور شیر شاہ اسٹیشنوں کے درمیان سے گزر رہی تھی معجزانہ طور پر ٹرین کی آخری بوگی گزرنے کے بعد ریلوے لائن ٹوٹنے کی وجہ سے ٹرین خوفناک حادثہ سے بچ گئی بتایا جاتا ہے کہ کمپیوٹر بیس انٹر لاکنگ سسٹم کی وجہ سے شیر شاہ کے اسٹیشن ماسٹر کو ہزارہ ایکسپریس گزرنے کے باوجود ریلوے لائن سی بی آئی سسٹم کی سکرین پر سرخ نظر آ رہی تھی جس پر اس نے فوری طور پر کنٹرول روم کو اطلاع دی اس دوران ڈیوٹی پر موجود عارضی گینگ مین محمد یار نے بھی ٹوٹی ہوئی ریلوے لائن کو دیکھ لیا اور متعلقہ میٹ کو آگاہ کر کے متاثرہ مقام پر ڈیڈ کاشن لگا دیا بعد ازاں ایک گھنٹہ کی کوشش کے بعد ٹوٹی ہوئی ریلوے لائن کو تبدیل کر کے کاشن ختم کردیا گیا۔
ہزارہ ایکسپریس