شہباز شریف سے نثار کی ملاقات سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر چودھری نثار علی خان نے پیر اور منگل کو وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے اہم ملاقات کی۔ جس میں سیاسی صورتحال اور جماعتی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ چودھری نثار علی خان نے شہباز شریف کی عیادت کی جو پچھلے چند دنوں سے علیل ہیں۔