کمسن بچے کی معذوری کے واقعہ کی تحقیقات ڈی ایچ کیو ہسپتال کا میڈیکل بورڈ کرے گا
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) تھانہ صدر بیرونی کے علاقے میں کمسن بچے کو انجکشن لگانے سے اس کی معذوری سامنے آنے کے واقعہ کی تحقیقات ڈی ایچ کیو ہسپتال کا میڈیکل بورڈ کرے گا جس کیلئے ایس ایچ او ملک رفاقت کی جانب سے ہسپتال کو منگل کے روز درخواست موصول ہوگئی چکری روڈ پر تین سالہ عبداللہ کو انجکشن لگا تو وہ مؑزور ہوگیا جس کے والد زین اللہ نے پولیس کو کارروائی کیلئے درخواست دی تھی ۔