مکرمی! آباد کاری ہجرت کردہ ریفیوجیز کے متعلق سیٹلمنٹ کے قوانین مرتب کئے گئے تھے، جو کہ بعد میں بوگس الاٹمنٹس اور اسی طرح زائد از استحقاق کلیم آلاٹی کے نام سے زائد آلاٹ شدہ قطعات اراضی منسوخ کئے جا چکے ہیں لیکن اب اکثر ایسی تمام اراضیات پر جو کہ سنٹرل گورنمنٹ سے صوبائی حکومت کے نام منتقل ہو چکی ہیں اور کاغذات مال میں صوبائی حکومت کا نام درج ہے لیکن ایسے تمام قطعات اراضی پر ناجائز قابضین چلے آ رہے ہیں جن کے متعلق کوئی قانون نہیں ہے۔ پہلے انفارمر (مخبر) کو زیر دفعہ 10 ، 11 آلاٹمنٹ کی جا سکتی تھی۔ اب ایسے قطعات اراضی کی مخبری کرنے والے کے متعلق اتنی رعایت دی جائے کہ وہ اوسط بیع 5 سالہ کے مطابق قیمت اراضی سے نصف قیمت پر ایسے قطعات اراضی اپنے نام منتقل کروا سکے۔ کلکٹر صاحبان پنجاب کو مطلع کیا جائے۔ (ملک شمس الحق ایڈووکیٹ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جھنگ)
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024