مکرمی! آپ کے روزنامہ کی وساطت سے سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن پنجاب، کمشنر آف گوجرانوالہ، ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کی خدمت میں اپیل ہے کہ تحصیل پسرور میں گونگے بہرے بچوں کے سپیشل ایجوکیشن سنٹر میں خصوصی طور پر ووکیشنل ٹریننگ کا بندوبست کیا جائے تاکہ یہ گونگے بہرے بچے اس ٹریننگ کو حاصل کرنے کے بعد معاشرے میں باعزت طریقہ سے زندگی بسر کر سکیں اور دوسرے لوگوں پر بوجھ نہ ثابت ہو۔ پسرور سپیشل ایجوکیشن سنٹر آٹھویں کلاس تک ہے۔ پوری تحصیل کے بچے یہاں پر تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ آٹھویں کلاس کے بعد مزید تعلیم حاصل کرنے کیلئے ان بچوں کو سیالکوٹ یا لاہور جانا پڑتا ہے جو ان بچوں کے لئے ناممکن ہوتا ہے۔ میری ارباب بااختیار سے یہ اپیل ہے کہ ہنگامی بنیاد پر اس سکول کو اپ گریڈ کر کے ہائی سکول کا درجہ دیا جائے اور اس سکول میں ووکیشنل تربیت کا خصوصی انتظام کیا جائے۔ (طاہر صدیق طاہر۔ کلاسوالہ تحصیل پسرور ضلع سیالکوٹ)
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024