شہریوں کوغیرقانونی حبس بیجا میں رکھنے سے متعلق درخواست کی سماعت
کراچی (وقائع نگار)سندھ ہائی کورٹ میں شہریوں کوغیرقانونی حبس بیجا میں رکھنے اور جھوٹا مقدمے درج کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت ،عدالت نے ملزم کیخلاف اے ٹی سی کا فیصلہ آنے تک مزید سماعت19 فروری تک ملتوی کردی ۔منگل کو سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو پرمشتمل دو رکنی بینچ کی عدالت میں شہریوں کوغیرقانونی حبس بیجا میں رکھنے او جھوٹا مقدمے درج کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت میں ملزمان کی جانب سے وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ سی ٹی ڈی حکام نے خان زادہ، سید وقاص حسین اور عزیز گل کو غیر قانونی حراست میں لیا ۔
درخواست سماعت