جمعیت اہلسنت و الجماعت کا اہم اجلاس آج مولانا اشرف علی کی صدارت میں ہوگا
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) جمعیت اہلسنت و الجماعت راولپنڈی اسلام آباد کے امیر مولانا اشرف علی نے جمعیت کا اہم اجلاس آج بدھ سات فروری کو صبح دس بجے دارالعلوم تعلیم القرآن راجہ بازار میں طلب کرلیا ہے۔ جس میں مفتی امان اﷲ خان قتل کیس کے اصل ملزموں کی عدم گرفتاری کے بارے میں غور کرکے آئندہ لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔