ڈاکٹر عاصم کیخلاف کرپشن ریفرنس کی سماعت 12فروری تک ملتوی
کراچی ( وقائع نگار)کراچی کی احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم کیخلاف 462 ارب کرپشن ریفرنس کی سماعت گواہ کی عدم حاضری کے باعث 12 فروری تک ملتوی کردی ہے ۔ڈاکٹر عاصم نے کہا ہے کہ سینٹ انتخابات پیپلزپارٹی ہی جیتے گی ایم کیو ایم میں ٹوٹ پھوٹ جاری ہے۔منگل کو کراچی کی احتساب عدالت میں ڈاکٹرعاصم سمیت دیگرملزمان پیش ہوئے نیب کے گواہ کی عدم حاضری پر وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ نیب کی جانب سیالزامات بیبنیاد ہیں کیس میں تاخیری حربے استعمال کئے جارہے ہیں۔نیب کے پراسیکیوٹر کی جانب سے عدالت سے مزید مہلت طلب کی گئی جس پر عدالت نے ریفرنس کی مزید سماعت بارہ فروری تک ملتوئی کردی۔
ڈاکٹر عاصم کیس