مذہبی منافرت کیس میں 2 ملزمان کا2روزہ جسمانی ریمانڈمنظور
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصو صی عدالت نمبر1 کے جج محمداصغر خان نے مذہبی منافرت اور 9اے ٹی اے کے مقدمہ میں 2 ملزمان(باپ بیٹے) کا2روزہ جسمانی ریمانڈمنظور کرتے ہوئے سی ٹی ڈی کی تحویل میں دے دیامقدمہ میں نامزد ملزمان لیاقت خان ولد سکندر خان اور سہیل لیاقت ولد لیاقت خان سکنہ اٹک کیخلاف سی ٹی ڈی پولیس نے مذہبی منافرت پر مبنی لٹریچر اوردیگر مواد برآمد ہونے پر مقدمہ درج کرتے ہوئے گرفتار کیا تھا ۔علاوہ ازیں عدالت نے بارود برآمدگی اور مذہبی منافرت کے ملزمان پر فرد جر م عائد کرتے ہوئے دیگر مقدمات میں گواہان کے بیان قلمبند کر لیے ۔ عدالت نے تھانہ حضرو اٹک کے مذہبی منافرت کیس میں ملزم خیال زمان پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے سماعت 12فروری بارودبرآمدگی کے ملزم نصیر اللہ پر فرد جرم عائد کر کے سماعت 15 فروری،ملزم دانیال کیخلاف دھماکہ خیز مواد کیس میں 1گواہ کا بیان قلمبند کر کے سماعت15 فروری، ٹارگٹ کلنگ کے مقدمات میں ملزم عبدالواحد کیخلاف 3گواہان کے بیان ریکارڈ کر کے سماعت 7 فروری،گوجرخان کچہری میں فائرنگ کر کے دو قیدیوں کو قتل کرنے کے مقدمہ میں ملزم رمضان کیخلاف 2 گواہان کے بیان ریکارڈ کر کے سماعت 15فروری ،ملزم غلام قاسم کیخلاف بارود برآمدگی کیس کی سماعت 14فروری جبکہ ملزمان اشرف وغیرہ کیخلاف تھانہ ریس کورس کے قتل کیس کی سماعت 8 فروری تک ملتوی کردی ۔