مزدور رہنما ریاض اختر اعوان کے گھر پر فائر نگ ، سنگین نتائج کی دھمکیاں
کراچی ( کرائم رپو رٹر ) آل پاکستان لیبر رائٹس ایکشن کمیٹی کے چیئر مین ریا ض اختر اعوان کے گھر کے باہر نا معلو م ملزمان نے فائر نگ کر کے خو ف و ہراس پھیلا دیا ۔ ملزمان نے ایک گھنٹہ تک گھر کے سامنے کھڑے رہے ، اختر اعوان کے اہل محلہ کے15 پر شکا یت پر پویس چو کی سکندر آبا د پو لیس مو با ئل مو قع واردات پر پہنچی مگر پو لیس نے ملزمان کو گرفتار کر نے کے بجائے ،ملزما ن سے ایک گھنٹے تک مذاکرات کر نے کے بعد ملز ما ن کو گرفتار کئے بغیر روانہ ہو گئی ۔ ریاض اختر اعوان نے کہا کہ فائر نگ میں ملو ث 20 رکنی گینگ ،سلطان پا ئو لی اور مرید حسین پا ئو لی کے زیر قیادت کا م کر رہا ہے ، جس میں10کے قریب خواتین بھی شامل ہیں ،یہ مرد و خواتین مل کر کا روائی کرتے ہیں ،پو لیس پا رٹی جب بھی ان کو گرفتار کرنے آتی ہے تو خواتین جو کہ بنگلوں پر ما سیو ں کا کا م کر تی ہیں،پو لیس کے راستے میںدیوار بن کر کھڑی ہو جاتی ہیں اور علا قہ معزز اور شریف لو گوں کے ساتھ گا لی گلو چ کرتی رہتی ہیں ریا ض اختر اعوان کے مطا بق بر و زجمعہ مورخہ 2 فروری کو اسی گروہ نے ایک غربت محنت کش سلیم اختر کے مکا ن کا تا لا تو ڑ کر مکا ن پر قبضہ جما لیا ہے ۔یہ غیرب محنت کش اپنی شکا یت لے کر تھا نہ جیکسن پہنچا تو پو لیس نے ملزمان کے بجائے اس کو حوالات میں بند کر دیا ۔ اس محنت کش نے پو لیس سے بڑی مشکل سے اپنی جان چھڑائی ۔ریا ض اختر اعوان نے کہا کہ علا قے میں غنڈے دند ناتے پھر رہے ہیں جنہیں علا قہ پو لیس اور سیا سی جما عتوں کی سر پر ستی حا صل ہے انہو ں نے آئی جی سندھ سے مطا لبہ کیا ہے کہ ملزما ن کوفوری گرفتار کر نے کے احکا مات جا ری کریں اور علاقہ پو لیس کی کا لی بھیڑوں کوبر طرف کیا جا ئے ۔
ریا ض گھر پر فائر نگ