قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پوسٹل سروسز کا اجلاس آج ہو گا
اسلام آباد (خبر نگار) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پوسٹل سروسز کا اجلاس آج بدھ کو گیارہ بجے پارلیمنٹ ہائوس کے کمیٹی روم میں ہوگا۔ اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین سیّد افتخار الحسن کریں گے۔ اجلاس میں وزارت کے بجٹ 2018-19ء کی سفارشات پر غور کیا جائے گا۔