تحریک لبیک اور پیپلز پارٹی شہید بھٹو سمیت کئی جماعتیں بحال
اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی شہید بھٹو، تحریک لیبک یارسول اللہ اور نیشنل پارٹی سمیت دیگر کو بحال کر دیا۔ الیکشن کمیشن میں غیر فعال سیاسی جماعتوں سے متعلق کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں فل بینچ کی ۔پاسبان پاکستان پارٹی کے رہنما محمد شکور ،سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے رہنما سید جلال محمود، اور تحریک لیبک یارسول اللہ کے وکلاء سمیت دیگر جماعتوں کے وکلاء الیکشن کمیشن میں پیش ہو ئے ۔ الیکشن کمیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر گلریز رضوی بھی کمیشن کے سامنے پیش ہو ئے۔ گلریز رضوی نے کہا کہ پہلا نوٹس سیاسی جماعتوں کو بیس اکتوبر دوہزار سترہ۔ دوسرا نوٹس چودہ نومبراور آخری نوٹس چھبیس دسمبر کو جاری کیا گیا تھا، الیکشن کمیشن نے ان جماعتوں کی درخواستیں منظور کر لیں۔
تحریک لبیک