راؤ انوار کے فرار کی کوشش کی تحقیقات کیلئیپولیس افسران اسلام آباد پہنچ گئے
اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر ) کراچی سے سندھ پولیس کے دو سینئر افسران منگل کو بینظیر بھٹو انٹر نیشنل ائرپورٹ پہنچ گئے ایڈیشنل آئی جی کراچی آفتاب پٹھان اور ایس ایس پی جاوید اکبر ریاض نے معطل ایس ایس پی رائو انوار کے اسلام آباد سے دوبئی فرار کی کوشش سے متعلق بینظیر ائرپورٹ پر تحقیقات کیں یہ پولیس افسران پرواز نمبرPK - 300 کے ذریعے بینظیر بھٹو ائرپورٹ پہنچے تھے کراچی کے پولیس حکام نے ایف آئی اے کائونٹر راول لائونج کا بھی جائزہ لیا۔
راؤ انوار/ تحقیقات