شیخ رشید احمد کیخلاف اثاثہ جات کیس کی سماعت کل ہوگی
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنما سابق رکن قومی اسمبلی ملک شکیل اعوان کی طرف سے سپریم کورٹ میں دائر ’’شیخ رشید ناجائز اثاثہ جات کیس ‘‘کی سماعت 8فروری کو کورٹ روم نمبر 5 میں جسٹس عظمت سعید شیخ کی سربراہی میں قائم تین رکنی بینچ کریگا دیگر میں جسٹس بشیر عالم اور جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل شامل ہیں ۔ سپریم کورٹ کے سینئر وکیل محمد الیاس شیخ ملک شکیل اعوان کی طرف سے دلائل پیش کریں گے 2015ء سے دائر مقدمہ ملک شکیل اعوان بنام شیخ رشید زیر التواء ہے جسکی باقاعدہ سماعت کیلئے 8فروری تاریخ مقرر کی گئی ہے۔
شیخ رشید کیس