غضنفر علی خان فیڈریشن کی قائمہ کمیٹی آٹو موٹیو انڈسٹریز کے چیئرمین مقرر
کراچی (کامرس رپورٹر) وفاق ایوانہائے تجارت و صنعت پاکستان کے صدر غضنفر بلور نے آٹو موٹیو صنعت میں وسیع تجربہ اور مہارت کے حامل محمد غضنفر علی خان کو سال 2018 کے لئے فیڈریشن کی قائمہ کمیٹی برائے آٹو موٹیو انڈسٹری کا چیئرمین مقرر کردیا۔فیڈریشن کے صدر نے تقرر نامے میں امید ظاہر کی کہ غضنفر علی خان اپنی قابلیت اور تمام صلاحیتو ں کو بروئے کار لاتے ہوئے آٹو موٹیو صنعتوں کو درپیش مسائل کی نشاندہی اور ان کے حل کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے، نیز آٹو صنعت سے وابستہ صنعتکاروں اور ایف پی سی سی آئی کے مابین پل کا کردار ادا کریں گے۔واضح رہے کہ غضنفر علی خان کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں اور گزشتہ کئی سالوں سے فیڈریشن اور کاٹی کی قائمہ کمیٹی برائے آٹوموٹیو کے چیئرمین کے عہدے پر اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔