پرائیویٹ پنشن فنڈز کی پانچ سالہ کارکردگی رپورٹ جاری
کراچی (کامرس رپورٹر) سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے پرائیویٹ پنشن فنڈز کی پانچ سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔ اس وقت پرائیویٹ پنشن فنڈز کے کل اثاثہ جات کا حجم23ارب روپے سے زائد ہے جو کہ19ہزار اراکین کی اعانتوں پر مشتمل ہیں۔رپورٹ کے مطابق زیادہ تر صارفین شریعہ کمپلائنٹ پنشن فنڈز کو ترجیح دیتے ہیں۔ پنشن فنڈز کے 23ارب روپے کے کل اثاثوں میں شریعہ کمپلائنٹ فنڈز کا حصہ 15 ارب روپے ہے تمام شہری جو قومی شناختی کارڈ رکھتے ہیں، پنشن فنڈز میں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں ریٹائرمنٹ کی عمر کو پہنچنے پر ممبران اپنے جمع شدہ فنڈز کا پچاس فیصد نکلوا سکتے ہیں جبکہ باقی رقم ماہانہ اقساط میں حاصل کی جاسکتی ہے ۔