بلڈنگ کنٹرول اتھا رٹی کی غیر قانو نی تعمیرات کے خلاف کا ر روائیاں
کراچی (اسٹاف رپو رٹر ) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹرجنرل آغامقصودعباس کی ہدایات پر ڈیمالیشن اسکواڈ نے معززعدالت عالیہ کے حکم کی تعمیل میں غیرقانونی تعمیرات کے انہدام سمیت مختلف علاقوںمیں رہائشی پلاٹس پرغیرقانونی تعمیرات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے انہیں منہدم کردیاہے۔تفصیلات کے مطابق ڈیمالیشن ٹیم نے معززعدالت عالیہ کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے حیدرآباد ریجن کے علاقے گھارو میں غیرقانونی ہوٹل کی تعمیرات سمیت 2ایکڑرقبہ زمین پرچہاردیواری کوبھاری مشینری کی مددسے منہدم کردیا جبکہ ایک اورحکم کی تعمیل میںلیاقت آبادٹائون میں پلاٹ نمبرCom-6/1،بلاک 3-Bناظم آبادپرپینٹ ہائوس کے نام پرغیرقانونی دیواروں اور آرسی سی چھت کومنہدم کردیاگیا۔ علاوہ ازیںگلبرگ ٹائون کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں پلاٹ نمبرR-1888،بلاک 2،پرتیسری منزل کی تعمیرات ،پلاٹ نمبر WSA-6،پلاٹ نمبر18،کے گرائونڈفلورپردکانوں کی تعمیرات ،پلاٹ نمبرWSA-6،بلاک 18،کے گرائونڈفلور کی لازمی کھلی جگہ پرشیٹرنگ کومنہدم اورپلاٹ نمبرR-1176،بلاک 2،پرتیسری منزل کی پارٹیشن دیواروں کومنہدم اوراحاطے کوسربمہرکردیا۔