پاکستان کیلئے کشمیر زندگی اور موت کا مسئلہ ہے ،سید نا صر شاہ
کراچی ( کلچرل رپو رٹر ) وزیر اطلا عات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کے لئے زندگی اور مو ت کا مسئلہ ہے کشمیریو ں کے ساتھ ہمار ا خو نی رشتہ ہے ہم ان کو تنہا نہیں چھو ڑیں گے ۔ پاکستان آنے والے تما م دریا کشمیر سے نکلتے ہیں قائد اعظم محمد علی جنا ح نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھا جبکہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ایک ہزار سال تک کشمیر کے لئے جنگ لڑنے کا اعلان کیا ۔ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نے5 فروری کو چھٹی کا اعلا ن کیا جو ہر سال قومی سطح پر ہور ہی ہے ۔ ہمیں کشمیر یوں کی آزادی کو تحریک میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ ان خیا لات کا اظہار انہو ں نے پیر کی رات آرٹس کونسل کراچی کے زیر اہتمام یو م یکجہتی کشمیر کے مو قع پر سیمینا ر سے خطا ب کر تے ہوئے کیا ۔ سیمینار سے آل پارٹیز حریت کانفرنس کے مرکزی ترجما ن عبد المجید ملک ، آرٹس کو نسل کے صدر محمد احمد شاہ ، کرنل ( ر) مختار بٹ ، کشمیری جواپنی آزادی کی جنگ لڑرہے ہیں پاکستان کا بچہ بچہ ان کے سا تھ ہیں ۔اقوام متحدہ اپنی قرار دادوں کے مطا بق کشمیر میںرائے شماری کا اعلا ن کر وائے تا کہ کشمیریو ں کے مسائل کا خا تمہ ہو سکے اور خطے میں امن قائم ہو ۔انہو ں نے کہا کہ سات دہائیو ں سے پہلے کشمیریوں سے جو وعدہ کیا گیا تھا وہ تا حال پو را نہیں ہو اجب تک بھا رتی قیا دت اپنا وعدہ پورا نہیں کر تی خطہ عدم استحکا م کا شکار رہے گا ۔