بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ میں قومی ٹیم میزبان بھارت کیساتھ ہونیوالا ساتویں پوزیشن کا میچ بھی ہار گئی۔
بھارت میں جاری آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ میں قومی ٹیم نے کسی بھی میچ میں کامیابی حاصل نہ کرنےسلسلہ جاری رکھا اور آٹھ ٹیموں میں سب سےآخری پوزیشن کا سہرا اپنے سر سجائےخالی دامن ہی آج وطن واپس لوٹے گی۔ کٹک میں کھیلے گئے ساتویں پوزیشن کے میچ میں گرین شرٹس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتےہوئےبیٹنگ وکٹ پر سات کھلاڑیوں کےنقصان پر ایک سو بانوے رنز بنائے۔ ندا ڈار اڑسٹھ اور نین عابدی اٹھاون رنز کیساتھ نمایاں رہیں۔ بھارتی ٹیم نےہدف بآسانی چار وکٹوں کے نقصان پر پورا کرکےایونٹ میں ساتویں پوزیشن اپنےنام کرلی۔ بھارت کی جانب سے متھالی راج نے ناقابل شکست ایک سو تین رنز بنا کر اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا، انھیں ویمن آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔