سندھ اسمبلی میں سندھ سول سروسز قانون کا ترمیمی بل منظور کرلیا گیا جبکہ متحدہ قومی موومنٹ کے چار نو منتخب ارکان نے بھی حلف اٹھالیا.
ڈپٹی سپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا کی زیر صدارت سندھ اسمبلی کا اجلاس ہوا، سندھ اسمبلی میں سندھ سول سروسز قانون کا ترمیمی بل پیش کیا گیا جسے ارکان کثرت رائے سے منظور کرلیا، اس موقع پر اپوزیشن نے احتجاج ایوان سے واک کردیا اجلاس میں متحدہ قومی موومنٹ کے چار نومنتخب ارکان نے رکن سندھ اسمبلی کی حیثیت سے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔ ڈپٹی سپیکر شہلا رضا نے نو منتخب ارکان سے ان سے عہدے کا حلف لیا ۔حلف اٹھانے والوں میں جمال الدین،ندیم ہاشمی ،ڈاکٹر ارشد اور محمد علی راشد شامل ہیں۔