وزارت بین الصوبائی رابطہ نے آئی او سی اور او سی اے سے رابطہ کر لیا
اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر) پاکستان میں کھیلوں کے امور کی دیکھ بھال کرنے والی وزارت بین الصوبائی رابطہ (آئی پی سی) نے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے امور کی دیکھ بھال کرنے والی عبوری کمیٹی اور اس کے اقدامات کے بارے میں انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی اور اولمپک کمیٹی آف ایشیا کو بھی مطلع کر دیا ہے۔ اسلام آباد اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل، کرنل (ر) ظفر احمد کے نام مراسلے میں کہا کہ عبوری کمیٹی سمیت تمام امور سپریم کورٹ کے فیصلے اور قومی سپورٹس پالیسی 2005ءکی روشنی میں کئے گئے ہیں۔