آسٹریلیا کے جنگلات میں آگ لگنے کے باعث متعدد افراد کے گھر نذرآتش ہو گئے،آسٹریلیوی وزیراعظم نے متاثرین سے اظہار ہمدردی کیا۔
آسٹریلیا کے دارالحکومت کینبرا کے نزدیک پرتھ کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے شدید نقصان ہواہے۔ آسٹریلیوی وزیراعظم نے متاثرین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا کو قدرتی آفات نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے،جس سے نمٹنے کے لئے لوگوں کو ہمت اور حوصلے سے کام لینا ہو گا،پرتھ کے جنگلات میں اتوارکو لگنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے وسیع رقبے کو اپنی لپیٹ میں لےلیا، قریب واقع درجنوں مکانات اوردیگراملاک بھی اس کی زد سے نہیں بچ پائے۔آتشزدگی کے باعث ہزاروں لوگ اپنے گھر بارچھوڑ کر محفوظ مقام کی طرف منتقل ہونے پرمجبور ہوگئے تھے جو اب واپس اپنے گھروں کی طرف روانہ ہو رہے ہیں۔ آگ بجھانے کیلئے سینکڑوں فائر فائڑابھی تک کاروائیوں میں مصروف ہیں۔