لاہورہائیکورٹ کی درخواست پر ایس پی سیکیورٹی نے چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کی سکیورٹی کےلیے مزید اہلکار دینے سے معذرت کرلی ہے۔
چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ جسٹس اعجاز احمد چوہدری کی سکیورٹی مزید سخت کرنے کےلیے ڈی ایس پی سکیورٹی لاہورہائیکورٹ کی جانب سے ایس پی سکیورٹی لاہور رانا فیصل کودرخواست کی گئی تھی کہ ایک سب انسپکٹر سمیت پانچ اہلکار فراہم کیے جائیں تاکہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سکیورٹی مزید بہتر بنائی جاسکے۔ درخواست پر
ایس پی سکیورٹی لاہورکی جانب سے بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا کہ نفری کی کمی کے باعث مزید جوان نہیں دئیے جاسکتے۔
ایس پی سکیورٹی لاہورکی جانب سے بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا کہ نفری کی کمی کے باعث مزید جوان نہیں دئیے جاسکتے۔