مکرمی! پاکستان کی تاریخ کا غور سے تجزیہ کرنے کے بعد ہم اس نتیجے پر پہنچے کہ پچھلے ساٹھ سالوں کے دوران اس کے فوجی حکمرانوں نے اس ملک کی سرزمین کو امریکہ کے ملکی مفادات کی خاطر اور اپنے ملکی مفادات کی قربانی دے کر جنگیں لڑنے میں صرف کر دئیے اور ابھی تک لڑ رہے ہیں اور آج تک سوائے مالی امداد اور دفاعی قسم کے اسلحے کے علاوہ ہم نے ملکی مفادات میں سے کسی ایک کو بھی حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکے ہیں۔ سچ تو یہ ہے اور پچھلی تاریخ گواہ ہے کہ ہمارے حکمران امریکہ کی کسی بھی حکومت سے اپنے قومی مفادات کے حل یا حصول کی کوئی توقع رکھتے ہیں تو وہ احمقوں کی جنت میں بس رہے ہیں فوجی ڈکٹیٹروں اور آج پھر اقتدار کی جنگ لڑنے والے ہمارے سیاسی رہنماﺅں اور جماعتوں کی نالائقیوں اور غلط پالیسیوں کے نتیے میں ملک دہشت گردی کی خوفناک جنگ میں بری طرح پھنسا ہوا ہے۔ معاشی طور پر دیوالیہ تباہ کن زراعت ‘ خوفناک بجلی کا بحران اور مفلوج ملکی کاروباری مشینری کتنے شرم کی بات ہے کہ ان حالات میں ہمارے حکمران بجائے عوامی اور ملکی بحرانوں کو سنجیدگی اور جنگی بنیادوں پر حل کرنے کے برعکس اپنے اقتدار کی خاطر تصادم کی راہ پرگامزن ہے۔ ایسے لگتا ہے کہ اس ملک اور ا س کے عوام کو ایک سازش کے تحت ایک خونی انقلاب کی طرف دھکیلا جا رہا ہے۔ خدا خیر کرے اللہ پاکستان کو شر سے بچائے۔ (ڈاکٹر اخلاق حسین 22B block-L لاہور موبائل نمبر0321-4859603)
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38